مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو پچاس ہوگئی جبکہ اب بھی سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ برازیل میں ڈیم ٹوٹنے کے بعد پانی کے ریلے میں بہنے والے 194 افراد اب تک لاپتا ہیں، لاپتا افراد میں ڈیم کے قریب کان میں کام کرنے والے کان کن، نزدیکی علاقوں کے رہائشی شامل ہیں جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ حکام کے مطابق واقعے میں اب تک 170 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ 23 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ واضح رہے کہ برازیل کی ریاست میناس گیرائس میں ڈیم ٹوٹنے کا حادثہ پچیس جنوری کو ہوا تھا۔
برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو پچاس ہوگئی جبکہ اب بھی سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔
News ID 1887932
آپ کا تبصرہ